مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون 8 ختم کر ڈالا

مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون 8 ختم کر ڈالا

دنیائے انٹرنیٹ کے بڑے اداروں میں سے ایک مائیکروسافٹ نے 3 سال تک مارکیٹ میں رہنے کے بعد ونڈوز فون 8 کے آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ فعال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسمارٹ فونز مارکیٹ میں پہلے سے موجود دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے مقابل ونڈوز فون 8 کا آغاز 2014 میں ہوا تھا۔ لیکن اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے اسے بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 2010 میں جب موبائل مارکیٹ میں اینڈرائیڈ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز اپنے مستحکم مقام پر تھے، اس وقت مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون 7 کا اجراء کیا تھا۔

صارفین نے ونڈوز فون 7 کے نئے فیچرز کو سراہا بھی لیکن بہت سے لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تنقید کرنے والوں میں سے اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ونڈوز فون 7 میں بعض ضروری فیچرز کی کمی ہے۔ انہی فیچرز میں سے ایک کاپی، پیسٹ کرنے کا فیچر بھی تھا۔

بعدازاں مائیکروسافٹ نے صارفین کی تجاویز اور آراء کی روشنی میں آپریٹنگ سٹم کی نئی قسم (Second Generation) یعنی ونڈوز فون 8 کا اجراء کیا تھا۔

موبائل کی دنیا میں ایپل کے آپریٹنگ سسٹم یعنی آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائیڈ (Android) نے صارفین اور سرمایہ کاروں کو اتنا مصروف رکھا کہ وہاں مائیکروسافٹ کے لئے جگہ بنانا مشکل ہو گیا۔

اسی صورتحال میں مائیکروسافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کی نئی جنریشن یعنی ونڈوز فون 10 کو کچھ عرصہ قبل جاری کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ مائیکروسافٹ کی آخری اور فیصلہ کن کاوش ہو سکتی ہے۔

اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں ایپل کے آئی او ایس اور گوگل کی اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم وغیرہ نے 99.6 فیصد جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے۔ گویا مائیکروسافٹ کے لیے موبائل فونز کے بازار میں 0.4 فیصد جگہ موجود ہے۔

مائیکروسافٹ کے معاملے میں یہ طے ہونا باقی ہے کہ کیا وہ خود کو اینڈرائیڈ کی طرح سب کے لئے دستیاب یعنی اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم بناتا ہے یا پھر ایپل کے آئی او ایس کی طرح اتنی جدت اور تنوع پیدا کرپائے جو اسے باقیوں سے ممتاز کر دے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *