پاکستانی کرکٹرز کے لئے نئے معاوضوں کا اعلان

پاکستانی کرکٹرز کے لئے نئے معاوضوں کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لئے دستیاب کھلاڑیوں کے لئے نئے مالی سال کے حوالے سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 35 کھلاڑیوں کو چار مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

نئے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، یاسر شاہ اظہر علی کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

بابر اعظم، عماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی بی کیٹگری جب کہ وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، فخرزمان، جنیدخان، احمدشہزاد، محمدعباس، شاداب خان، سہیل خان سی کیٹگری میں شامل کئے گئے ہیں۔

محمد نواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح االدین، عثمان شنواری،عامر یامین، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میرحمزہ، عمرامین، محمد حسن ، محمد اصغر اورمحمد رضوان ڈی کیٹگری میں رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے متعلق امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے نئے کنٹریکٹ کا دورانیہ یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2018 تک رکھا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *