ایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی

ایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ادارے، ایجوکیشن ٹٰیسٹنگ کونسل نے انڈرگریجویٹ کے طلبہ کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ کونسل نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 12 جولائی سے بڑھا کے 17 جولائی کر دیا۔

ایجوکیشن ٹیسٹٰنگ کونسل ایچ ایس سی کے تحت چلنے والا سرکاری ادارہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کے جامعات میں داخلے کے لیے طلبہ سے معیاری ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اس کونسل کا مقصد ایک معیاری اور یکساں ٹیسٹنگ کے ذریعے طلبہ کو آگے لانا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ بالکل مفت دیا جاتا ہے اور پاکستان کے مخصوص سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کے لیے دو سال تک قابل لحاظ ہوتا ہے۔

ٹیسٹ دینے کا طریقہ کار

وہ تمام طلبہ جنہوں نے 12 سال کی تعلیم مکمل کی ہو یا اسی کے برابر ڈگری رکھتے ہوں وہ اس ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ وہ طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں جو نتیجے کے منتظر ہیں۔

یہ ٹٰیسٹ پاکستان کے مخصوص سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیز کے لیے دیا جاتا ہے جس کی تفصیل ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کرنے کے بعد ایجوکیشن ٹٰیسٹنگ کونسل کے تحٹ ٹیسٹنگ شروع کی ہے تاکہ اس کی کمی پوری کی جا سکے۔

جب آپ یہاں اپنی رجسٹریشن کر لیں تو آپ کو تمام متعلقہ معلومات مثلا، ٹیسٹ کی تاریخ، مقام اور وقت کی اطلاع بذریعہ میسج موصول ہو جائے گی۔

اگر کوئی کسی وجہ سے آن لائن رجسٹریشن نہیں کر سکتا تو وہ ایچ ای سی کے علاقائی دفتر میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ایچ ای سی کے علاقائی دفاتر کوئٹہ، پشاور، لاہور، بہاولپور اور کراچی میں ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *