چینی کمپنی لاہور ائیرپورٹ کو سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنائے گی

چینی کمپنی لاہور ائیرپورٹ کو سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنائے گی

اسلام آباد: چین کی ریاستی سرپرستی میں نکلنے والے اخبار “پیپلز ڈیلی” کے مطابق چین کی تعمیراتی کپمنی، علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور کو ازسرنو تعمیر کرے گی۔ اور اس کو سب سے بڑا بنائے گی۔

پیپلز ڈیلی میں شائع ہونی والی خبر کے مطابق اس پراجیکٹ پر 382 ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

خبر کے مطابق “بیلٹ اینڈ روڈ کنسٹرکشن” کا یہ تیسرا بڑا بیرونی پراجیکٹ ہے۔

یہ پراجیکٹ نہ صرف علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور کی تعمیرنو کے لیے ہے بلکہ اس کی وسعت اور اس کو سب سے بڑا ہوائی اڈہ  بنانے کے لیے بھی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ چین کی تعمیراتی کپمنی کا پاکستان میں پہلا پراجیکٹ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی بڑے بڑے پراجیکٹ پر اسی کپمنی نے کام کیا ہے۔

اس سے قبل چین کی یہی کپمنی لاہور – کراچی موٹروے، ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور سنٹورس ہوٹل جیسے پراجیکٹس پر کام کر چکی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *