انڈین باپ کی کمسن بیٹی کے سامنے 8 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

انڈین باپ کی کمسن بیٹی کے سامنے 8 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

نئی دہلی: بھارت کے داراحکومت نئی دہلی میں ایک شخص کو اپنی کمسن بیٹی بیٹی کے سامنے 8 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق 36 سالہ شخص کی بیوی فوت ہو چکی تھی اور وہ اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ رہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم اپنی بیٹی کو گھر کے قریب پارک میں کھیلنے کے لئے جاتا تھا جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی کے ساتھ پارک میں تھا جب ایک 8 سالہ بچی کھیلتی ہوئی اس کے قریب آگئی جسے وہ ٹافیاں دے کر اپنے ساتھ پارک کے ویران گوشے میں لے گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مجرم نے اپنی کمسن بیٹی کے سامنے ہی آٹھ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی اور بچی کو اس بارے میں اپنا منہ بند رکھنے کی ہدایت کی مگر متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کو بتا دیا جس نے پولیس کو شکایت درج کرادی۔

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “انڈین باپ کی کمسن بیٹی کے سامنے 8 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *