پرفیکٹ سیلفی کریز،8 نوجوان ڈوب کر ہلاک

پرفیکٹ سیلفی کریز،8 نوجوان ڈوب کر ہلاک

ناگ پور: انڈیا کے صوبے ناگ پور کے وینا ڈیم میں کشتی میں سفر کرنے والے 8 نوجوان دوست سیلفی لینے کے چکر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے صر تین افراد کی جان بچائی جا سکی ہے جبکہ آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سفر کے دوران موبائل فون سے سیلفی لینے کی غرض سے آٹھوں دوست کشتی کے ایک کونے پر جمع ہو گئے جس سے کشتی کا توازن بگڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ نوجوان کشتی میں ڈیم کی سیر کر رہے تھے،ان میں سے ایک نوجوان نے فون پر سیلفی لینے کی کوشش کی،باقی تمام دوست بھی کشتی کے ایک کنارے پر جمع ہوگئے جس پر کشتی الٹ گئی،صرف تین افراد کو زندہ نکالا جا سکا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام نوجوان ایک ہی گاوں کے رہنے والے اور آپس میں رشتے دار تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *