نجم سیٹھی پی سی بی بورڈ آف گورنر کے لئے نامزد

نجم سیٹھی پی سی بی بورڈ آف گورنر کے لئے نامزد

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)ایگزیکٹو کمیٹی چئیر مین نجم سیٹھی کو پی سی پی کے بورڈ آف گورنر کے عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے عہدے کے لئے نجم سیٹھی کے علاوہ آدم جی انشورنس کے سی ای او  اور کے ایس بی پمپ انڈسٹریل عارف اعجاز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دونوں نامزدگیوں کی منظوری دے دی اور وزیراعظم ہاوس سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ کے چئیر مین کے عہدے پر فائز ہیں جس کے دوسرا دور کا انعقاد رواں سال فروری میں ہو چکا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *