ماہرین نے موٹاپے کی حیران کن وجہ بتا دی

ماہرین نے موٹاپے کی حیران کن وجہ بتا دی

کیلیفورنیا: ماہرین نے جسمانی وزن بڑھنے(موٹاپے)کی نہایت حیران کن وجہ بتادی جس کے مطابق انسان کے سونگھنے کی حس بھی موٹاپے کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  کھانوں کی مہک درحقیقت لوگوں کے اندر اشتہا بڑھا کر انہیں زیادہ کھانے پر مجبور کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق سونگھنے کی اچھی حس وہ ممکنہ وجہ ہے جو لوگوں کے جسمانی وزن میں اضافے یا اس میں کمی کی کوششوں میں رکاوٹ بنتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے  کی  گئی ریسرچ کے مطابق جن افراد میں سونگھنے کی حس اچھی تھی ان میں دیگر کے مقابلے میں جسمانی وزن میں 50 فیصد زیادہ اضافہ ہوا اور وہ موٹاپے کے شکار ہوگئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھانے کی مہک جسم کو زیادہ چربی والی غذا کی جانب متوجہ کرتی ہے اور زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بن جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نتائج کو دیکھ کر حیران رہ گئے،اس کی ہمیں توقع بھی نہیں تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *