پپو پانچ پرچوں میں فیل ہوتا نظر آرہا ہے،شیخ رشید

پپو پانچ پرچوں میں فیل ہوتا نظر آرہا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ریشد کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش اور اس کے ممکنہ نتائج کو دیکھتے ہوئے ن لیگ کل عدالت جا سکتی ہے۔

اتوار کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ مجھے تو پپو پانچوں پرچوں میں فیل ہوتا لگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی جانب شواہد جمع کروانے کی بات غلط ہے۔ مریم نواز کی پیشی ہوئی تو کارکنان آئے ہی نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن چار وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کی وہ وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں۔ چوہدری نثار اور اسحق ڈار پریس کانفرنس میں آئے ہی نہیں۔ پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ حکومت نے نتیجے کی بو سونگھ لی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان کو دبئی کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ن لیگ عدلیہ اور فوج پر حملے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے مرکزی اسمبلی تحلیل کی تو صوبائی اسمبلیاں بھی توڑنی ہوں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “پپو پانچ پرچوں میں فیل ہوتا نظر آرہا ہے،شیخ رشید

  1. shaikh raheed you are just like a barking dog seldom bite you are black spot on the face of democracy you are dancing on the instigation of someone you should shame on yourself inshallah you are being humilated by the people after the decision of the court.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *