ہیکرز کا امریکا کے نیوکلئیر پاو راسٹیشن پر حملہ

ہیکرز کا امریکا کے نیوکلئیر پاو راسٹیشن پر حملہ

کنساس: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے یو ایس نیوکلئیر پاور اسٹیشن اور دیگر انرجی پلانٹس پر حملہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنساس میں واقع وولف کریک نیوکلئیر آپریٹنگ کارپوریشن پر مئی اور جون کے مہینوں سے متواتر حملے کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  یہ حملے ایڈوانسڈ پرسیسٹنٹ تھریٹ ایکٹرز کی جانب سے کئے ہیں جبکہ یو ایس حکام کی جانب سے ان حملوں کا الزام پہلے ہی روس پر لگایا ج چکا ہے۔

وولف کریک حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی سسٹم متاثر نہیں ہوا مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ حملے مستقبل میں ہیکرز کو راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکرز اس طرح کے حملوں سے نیوکلئیر سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو وہ امریکا کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔

یاد رہے کہ ایڈوانسڈ پرسیسٹینٹ تھریٹ کے الفاظ ایسے حملوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جن کے پیچھے کسی غیر ملکی حکومت کے ہاتھ ہوں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *