بھارتی عدالت نے اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

بھارتی عدالت نے اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ممبئی:بھارتی عدالت نے بالی و وڈ اسکینڈل کوئین اکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی عدالت نے اداکارہ راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔

لدھیانہ کی عدالت کی جانب سے یہ احکامات راکھی ساونت کے ایک روز قبل ضمانت منظور ہونے کے بعد سامنے آئے۔ گزشتہ روز راکھی ساونت کی دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *