انٹرنیشنل فٹ بالرز کی لاہور آمد،فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

انٹرنیشنل فٹ بالرز کی لاہور آمد،فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

لاہور:نمائشی میچ کھیلے کے لیے پاکستان آنے والے انٹرنیشنل فٹ باہر آج لیژر لیگ کا دوسرا میچ کھیلنے لاہور پہنچیں گے جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق انٹرنیشنل فٹ بالرز رونالڈینو،ڈیوڈجیمز،جارج بوٹنگ،ریان گگز،نکولزانیلکا آج لاہورپہنچ رہے ہیں جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کو فورٹریس سٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس شروع کیا جائے گی جب کہ کھلاڑیوں کی آمد سے قبل اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقے میں مکمل سرچ آہریشن کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل لیژر لیگ کے پہلے میچ میں رونالڈینو الیون نے گگز الیون کو 2-3ے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

کراچی  کے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ میچ کے بعد قومی ملی نغموں پر رونالڈینو بھی شائقین کے ہمراہ رقص کرتے رہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *