محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ اولپنڈی،لاہور،پشاور،مالاکنڈاورگوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو محکمہ موسمیات کے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی  ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقےزیر آب آنے کا خدشہ  ہے۔ 

بیان کےمطابق وقفے وقفے سے بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اگلےجمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن)میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *