اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں تین سے چار سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے لگے۔

رپورٹ کے مطابق  خیبرپختونخوا میں پشاور،ایبٹ آباد،وادی نیلم،اٹھ مقام،سوات،مانسہرہ،بٹ گرام اور  طورغر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جب کہ کوہستان اور مظفر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکلے آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز خیبرپختونخوا میں کاغان کے قریب تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *