امیر ترین غریب آدمی،عبدالستار ایدھی کی برسی

امیر ترین غریب آدمی،عبدالستار ایدھی کی برسی

کراچی: معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو دنیا سے گزرے ایک سال ہوچکا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق گذشتہ سال 8 جولائی کو جب دکھی انسانیت کے مسیحا اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی نے اس جہانِ فانی سے کوچ کیا تو ان کی عمر 88 سال تھی،عبدالستار ایدھی کی موت کی وجہ گردوں کا فیل ہوجانا بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے کردار کی وجہ سے پہچانے جانے والے ایدھی نے اصل معنوں میں اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی اور جاتے جاتے اپنی آنکھیں عطیہ کرکے بھی 2 افراد کی زندگی کو روشن کرگئے۔

اس امیر ترین غریب آدمی کی پہلی برسی کے موقع پر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر بہترین الفاظ میں فرشتہ صفت ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹوئٹر صارفین،میں ایدھی ہوں،کے ہیش ٹیگ کے ساتھ معروف سماجی کارکن کے لیے اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے رہے۔

8 جولائی کو عطیات کا قومی دن قرار دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کا کہنا تھا کہ سال کا ہر دن ہی عطیات کا دن ہونا چاہیے۔

عبدالستار ایدھی کے خاکے اور مختلف پینٹنگز بھی سوشل میڈیا پر جابجا شیئر ہوتی رہیں

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *