15 سالہ لڑکی کو مسلسل 30 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار

15 سالہ لڑکی کو مسلسل 30 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار

ممبئی: انڈیا میں کنجورمرگ کے علاقے میں ایک 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کر لے جانے والے 4 افراد جو اسے 30 گھنٹے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اس کے والد کے دوست نے گھر سے باہر بلایا اور اپے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر پہلے سے تین نوجوان موجود تھے۔

پولیس کے مطابق یہ چاروں لوگ لڑکی کو 30 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس کے بعد گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے،لڑکی کو صدمے کی حالت میں گھر پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد کا دوست لڑکی کو صبح گھر سے بلا کر لے گیا مگر جب دوسرے دن شام تک وہ واپس نہیں آئی تو اس کے باپ نے اپنے مذکورہ دوست کو فون کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔

کچھ دیر میں کچھ افراد نے لڑکی کو صدمے کی حالت میں گھر پہنچایا جس پر اسے فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا اعلاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر گینگ ریپ اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *