بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب بنانے کا نسخہ

بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب بنانے کا نسخہ

فلاڈیلفیا: بچوں کو اسکول اور زندگی کے دیگر شعبوں میں کامیاب بنانے کے حوالے سے والدین پریشان رہتے ہیں اور اکثر اپنے آپ سے اس حوالے سے سوال کرتے ہیں انہیں اپنے بچوں پر کس حد تک توجہ دینی چایئے اور کس حد تک آزادی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی آف فلاڈیلفیا اور یونیورسٹی آف ڈیلوئیر کے پروفیسرز نے اس حوالے سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس کام نام،بکمنگ بریلئنٹ،رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں ماہرین نے بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب بنانے کے حوالے سے ٹپس دی ہیں جن پر عمل کرکے سب والدین بچوں کو زندگی میں کامیاب بنا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کے والدین بچوں کی کامیابی کا دارومدار کمپیوٹر کو سمجھتے ہیں حالانکہ یہ قطعی درست نہیں کیونکہ یہ بچوں کو سماجی طور پر تنہا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق والدین اور اساتذہ کو چایئے کہ بچوں کو تعاون کرنے والابنائیں،ان کی بولنے،لکھنے،سمجھنےاور سننے کی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

کچھ نیا کرنے میں ان کی مدد کریں،انہیں خطرات سے بچنے اور ان سے نمٹنے کے لئے پر اعتماد بنائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چایئے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں اور انہیں سماجی طور پر تنہا نہ ہونے دیں،انہیں گھل مل جانے والا اور اعتماد سے گفتگو کرنے والا بنائیں تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *