انسانی تاریخ میں دوسری بار مرد نے بچی کو جنم دے دیا

انسانی تاریخ میں دوسری بار مرد نے بچی کو جنم دے دیا

لندن: برطانیہ میں انسانی تاریخ میں دوسری بار ہیڈن کراس نامی مرد نے ایک بچی کو جنم دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق 21 سالہ ہیڈن نے اس سال جنوری میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کر کے پوری دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی کیونکہ وہ اپنی جنس تبدیل کر کے قانونی طور پر مرد بن چکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات اس کی فیملی نے اس کے ہاں بچے کی پپیدائش کی تصدیق کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈن پیدائشی طور پر لڑکی تھی مگر وہ پچھلے تین سال سے اپنی جنس تبدیل کروانے کی کوشش کر رہی تھی مگر ایک نامعلوم شخص سے تعلقات کی بنا پر وہ حاملہ ہو گئی جس پر اس نے جنس تبدیل کروانے کا عمل عاضی طور پر روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش کے وقت وہ قانونی طور پر مرد ہو چکی تھی البتہ بچی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر اس کا نام ماں کے طور پر ہی لکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرد کے ہاں بچی کی پیدائش امریکا سے تعلق رکھنے والے تھامس بیٹائی کے ہاں 2007 میں ہوئی تھی،وہ بھی  پیدائشی طور پر لڑکی تھی مگر بچے کی پیدائش سے پہلے جنس تبدیل کروا کر قانونی طور پر مرد بن چکا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *