رعشے کے مرض کا شعاعوں سے کامیاب علاج

رعشے کے مرض کا شعاعوں سے کامیاب علاج

 کراچی: پاکستان میں پہلی بار دنیاکی جدید ترین مشین گامانائف آئی کون مشین سے ہاتھوں  میں کپکپاہٹ اوررعشے کاکامیاب علاج کرلیاگیا،جدید مشین کے ذریعے محفوظ ریڈی ایشن کرکے ایک ماہ میں25 سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج مکمل کرلیاگیا ہے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ  کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق نیورواسپائنل اینڈکینسرکئیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسرستار ہاشم کا کہنا ہے کہ گامانائف آئی کون مشین سے دماغی ٹیومرکے ساتھ ہاتھوں میں آنے والی کپکپاہٹ،رعشے،مرگی،کینسر سمیت دیگر امراض کاعلاج شروع کردیاگیا ہے،اس مشین کے ذریعے سے مریض کو بیہوش کیے بغیر محفوظ شعاعوں کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔

آئی کون مشین دنیا کی جدید ترین مشین دماغی کینسرکامحفوظ علاج کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے،نیورواسپائنل اینڈکینسرکیئر انسٹیٹیوٹ میں یہ مشین نصب کردی گئی ہے،پروفیسر ستار ہاشم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ میں اسٹیریو ٹیکٹک ریڈی ایشن تھراپی کوبھی متعارف کرائی گئی اس مشین کو چلانے کے لیے ماہرین ریڈی ایشن کی ٹیم موجود ہے ۔

معروف ریڈی ایشن ڈاکٹر اظہر رشید کی نگرانی میں ریڈی ایشن دی جاتی ہے جو مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوتی ہے،گامانائف آئی کون مشین اپنے لحاظ سے انتہائی جدید ترین مشین ہے جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے رعشے اور دماغ میں موجود ٹیومرکومحفوظ ریڈی ایشن دے کر ختم کیاجاسکے گا ۔

یاد رہے کہ کپکپاہٹ کا علاج گامانائف مشین سے اس وقت ممکن ہوتا ہے جب دوائیں بے اثر ہوجاتی ہیں،رعشے کے مرض میں دوائیاں اثر نہ کرنے کی صورت میں محفوظ ریڈی ایشن کے ذریعے علاج کیاجاتا ہے۔

کپکپاہٹ کامرض دماغ کے خلیوں سے ہوتا ہے،ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہونے سے متاثرہ انسان نفسیاتی امراض اورڈپریشن کا شکار ہونے لگتا ہے تاہم گامانائف مشین سے بیہوش کیے بغیر محفوظ ریڈی ایشن دے کر رعشے کا کامیاب علاج دریافت کرلیاگیا،مشین کراچی کے اسپتال میں نصب کی گئی جہاں رعشے،دماغی ٹیومر،مرگی کا بھی کامیاب علاج شروع کردیاگیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *