سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال،نفسیاتی مریض بناتا ہے،تحقیق

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال،نفسیاتی مریض بناتا ہے،تحقیق

لندن: سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے ذہنی دباؤ نوجوانوں کو نفسیاتی مریض بنانے لگا،نیند کی کمی سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتیں بھی ماند پڑنے لگیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ہر وقت موبائل،ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر جمی نظریں اور اس دوران مختلف ایپس کا استعمال نوجوانوں کے ذہنی دباؤ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے اور اس کی وجہ سے نوجوان نسل نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہی ہے۔

رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث نوجوانوں میں نیند کی کمی بڑھتی جارہی ہے جس سے ان کی ذہنی صلاحیتیں ماند پڑرہی ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات سے اجتناب نہیں لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کے دل و دماغ کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی وجہ سے خاص طور پر نوجوان بچے اور بچیوں میں ذہنی انتشار اور بعض معاملات میں احساسی محرومی جیسے عوامل بھی سامنے آتے ہیں۔

رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی اس تازہ تحقیق میں 14 سے 24 برس کے 1500 سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *