غربت کے دنوں میں کتا بیچ کر بھوک مٹائی،سلویسٹر اسٹیلون

غربت کے دنوں میں کتا بیچ کر بھوک مٹائی،سلویسٹر اسٹیلون

 لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اور مہنگے ترین سپر اسٹار سلویسٹر اسٹیلون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کے دنوں میں انہوں نے اپنا پالتو کتا فروخت کرکے اپنی بھوک مٹائی تھی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ہالی ووڈ پر راج کرنے والے مقبول ترین سپر اسٹار سلویسٹر نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم راکی،فرسٹ بلڈ اور ریمبو نے انہیں لازوال شہرت بخشی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ کے اس سپر اسٹار نے کیر ئیر کی ابتدا میں بہت برے دن بھی دیکھے ہیں،ایک  زمانے میں سلویسٹر اس حد تک مجبور ہوگئے تھے کہ انہوں نے اپنی بیوی کے زیور چرا کر بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے۔

غربت کے ان دنوں میں سلویسٹر کے پاس نہ رہنے کا کوئی ٹھکانہ تھااور نہ ہی کھانے کو کچھ تھا،تین دن تک مسلسل بھوکے رہنے کے باعث مجبوری کے عالم میں انہوں نے اپنے پالتو کتے بوٹ کوس جس سے وہ بے انتہا محبت کرتے تھے کو 40 ڈالر میں فروخت کردیا انہیں کتے کے جانے کا اتنا غم تھا کہ وہ روتے ہوئے واپس آئے،تاہم کتے کی فروخت سے ملنے والے پیسوں سے انہوں نے تین دن بعد اپنے پیٹ کی آگ بجھائی اور زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے ایک بار پھر کوششیں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق سلویسٹر کی قسمت ایک میچ سے تبدیل ہوئی،انہوں نے لیجنڈ باکسر محمد علی اور چک ویپنر کے درمیان ہوئے ایک مقابلے سے متاثر ہوکر فلم راکی کا اسکرپٹ لکھا اور اسے لے کر ایک پروڈکشن ہاوس پہنچ گئے۔

پروڈکشن ہاس کے مالک کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا اوراس نے اسے خریدنے کی پیشکش کی تاہم سلویسٹر نے پیسوں کے بدلے خود ہیرو کا کردار ادا کرنے کی شرط رکھی جس پر پروڈکشن ہاس کے مالک نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ تم بالکل بھی ہیرو کی طرح نہیں لگتے کچھ دنوں بعد اسی پروڈکشن ہاس نے سلویسٹر کے ساتھ معاہدہ کیا اور انہیں فلم راکی میں بطور

ہیرو چانس دیا اس فلم نے سلویسٹر کی زندگی اور قسمت دونوں کو بدل دیا۔

کامیاب ہونے اور پیسہ آجانے کے بعد سلویسٹر نے کافی تلاش کے بعد اپنے پالتو کتے بوٹ کوس کواس کے نئے مالک سے 15000 ڈالرز کی خطیررقم دے کر واپس حاصل کیا انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کتے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد لائک کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ کیرئیر کی ابتدا میں بے انتہا غربت دیکھنے والے سلویسٹر اسٹالن کا شمار آج ہالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے صرف 40 ڈالر میں اپنا کتا فروخت کرنے والے سلویسٹر آج 400 ملین ڈالرز کے مالک ہیں.۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *