رونالڈینو سمیت 7 فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

رونالڈینو سمیت 7 فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: دنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون،برازیل کے رونالڈینو،روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز اسلام آبادپہنچ گئے،یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی،فٹبال فینز کے لیے اچھی خبر ہے کہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو،روبرٹو کارلوس،رائن گگز،رابرٹ پائرز،فرانسس نکلولس اینلکا،جارج بوٹنگ،ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 7انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں،کھلاڑی کچھ گھنٹے قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں،پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔

یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں،ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔

فٹبال فینز ان میچز کے لیے کافی پرجوش ہیں اور ان کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *