فیصلہ آنے پروزیر اعظم ہاؤس خالی کرنا اداروں کا کام ہے،شیخ رشید

فیصلہ آنے پروزیر اعظم ہاؤس خالی کرنا اداروں کا کام ہے،شیخ رشید

کراچی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر وزیر اعظم ہاؤس خالی کروانا اداروں کا کام ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلہ آنے کی صورت میں اداروں کی ذمہ داری ہے کہ نوازشریف سے 72گھنٹوں میں وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے 12 ملین میں اتنی برکت تھی کہ اب تک ختم نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس سازشوں کا ہیڈ کوارٹربنا ہوا ہے اور حکمرانوں نے کرپشن ختم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس کا اصل کردار ہیں لیکن وہ جواب دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے خلاف سازش کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *