ہمارے ہاتھ صاف ہیں،2018 میں بھی کامیاب ہوں گے،نواز شریف

ہمارے ہاتھ صاف ہیں،2018 میں بھی کامیاب ہوں گے،نواز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں  اس لیے ہم احتساب سے گھبرانے والوں میں سے نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم نے جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن کشمیر سمیت تصفیہ طلب امور سے جڑا ہوا ہے

اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں‘ پاکستان افغان عوام اور قیادت پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے اور اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے دوران جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ، انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *