مریم نواز کو سلیوٹ پیش کرنے والی ارسلہ سلیم اصل میں کون ہیں؟

مریم نواز کو سلیوٹ پیش کرنے والی ارسلہ سلیم اصل میں کون ہیں؟

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر تعیبنات اسپیشل برانچ کی لیڈی پولیس آفیسر ارسلہ سلیم اس وقت میڈیا کی نظروں میں آئیں جب وہ مریم نواز کو سلیوٹ پیش کر کے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق 24 سالہ ایس ایس پی ارسلہ سلیم جو اسلام آباد کی رہائشی ہیں  دارالحکومت کے سیکٹر جی 11 کے رمنہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں اس سے قبل طیبہ تشدد کیس میں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے والی ننھی ملازمہ طیبہ ارسلہ سلیم کے ساتھ سویٹ ہومز سے سپریم کورٹ آئی تھیں۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر انہیں سلیوٹ پیش کرنے کے بعد منظر عام پر آنے والی ارسلہ سلیم کو سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوالات اٹھائے گئے کہ انہوں نے کس اتھارٹی سے مریم نواز کو سلیوٹ پیش کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی پولیس آفیسر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریم نواز کرمنل انوسٹی گیشن کے لیے جے آئی ٹی پیش ہو رہی ہیں اور پولیس آفیسرز انہیں سلیوٹ دے رہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *