آپ کے خط کی تصدیق نہیں تفتیش کرنا چاہتے ہیں،جے آئی ٹی کا قطری شہزادے کو کھلا خط

آپ کے خط کی تصدیق نہیں تفتیش کرنا چاہتے ہیں،جے آئی ٹی کا قطری شہزادے کو کھلا خط

اسلام آباد:پاناما کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا ہے جو تحقیقاتی ٹیم کے ممبران کو آج موصول ہوگا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھی دو دن سے دوحہ میں موجود ہیں جنہوں نے آج خط کا جواب لکھنے میں قطری شہزادے کی معاونت کی ہے۔

اس سے قبل جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حماد بن جاثم کو خط لکھ جس میں انہیں پاناما کیس میں معاونت کی درخواست کی۔ جے آئی ٹی نے لکھا کہ آپ سے خط کی تصدیق یا تردید نہیں تفتیش مطلوب ہے۔

جے آئی ٹی نے لکھا کہ  آپ پاکستان دائرہ اختیار تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کیونکہ آپ اسے تسلیم کر چکے ہیں۔

قطری شہزادے کی جانب لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر آپ نے معاونت نہیں کی تو ریفرنس دائر ہونے کی صورت میں آپ کو عدالت میں پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *