ویراٹ کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ویراٹ کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

سبینا پارک:بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانی  والی سیریز کے پانچویں ون ڈے میں بھارت نے کالی آندھی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نا صرف سیریز اپنے نام کر لی ہے بلکہ کپتان ویراٹ کوہلی بڑا اعزاز اپنے نام کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرئیر کی 28ویں اور تعاقب کرتے ہوئے 18ویں سنچری اسکور کی اور  سچن ٹنڈولکر کی 17  سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کسی بھی میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنائی گئی 18 سنچریوں کی بدولت بھارتی ٹیم 18 میں سے 16 میچوں میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب کوہلی کے اس نئے ریکارڈ کے باوجود دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے میں سچن ٹنڈولکر اب بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے میچوں میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تندولکر کے نام 232 اننگز میں 8720 رنز ہیں۔

یاد رہے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز  بھارت نے تین ایک سے اپنے نام کر لی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی تو کپتان ویراٹ کوہلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 36ویں اوور کی آخری بال پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *