سانحہ احمد پور شرقیہ:اوگرا نے “شیل پاکستان” کو ایک کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دے دیا

سانحہ احمد پور شرقیہ:اوگرا نے “شیل پاکستان” کو ایک کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دے دیا

اسلام آباد:پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے کا انتظام چلانے والے ادارے اوگرا نے احمد پور شرقیہ سانحے کے تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد شیل پاکستان پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات اوگرا نے شیل پاکستان کو کو اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے کے حساب سے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو اوگرا کو موصول ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئل کمپنی کی جانب سے بھیجا گیا آئل ٹینکر کسی طور بھی حفاظتی معیار کے مطابق نہیں تھا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئل ٹینکر کو جاری کیا گیا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی تھا۔

اوگرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کیلیے پانچ ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے جبکہ حادثے کا باعث بننے والا ٹینکر چار ایکسل کا تھا۔

رپورٹ میں مقامی انتظامیہ کو بھی غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹینکر الٹنے کے بعد پٹرول سڑک پر بہا لیکن عوام کو حادثے کے مقام سے دور رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ فوری حرکت میں نہیں آئی۔

اس کے علاوہ موٹروے پولیس نے بھی فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

یاد رہے 25 جون کو پاکستان کے ضلع بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد مقامی آبادی کے لوگ تیل اکھٹا کرنے جمع ہوئے۔ اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے تقریبا 200 سے زائد افراد جل کر جاں بحق ہق گئے تھے۔

دوسری جانب ابھی بھی کئی زخمی مقامی اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *