انٹرنینشل فٹ بالرز کی ٹیم رونالڈینو کی قیادت میں پاکستانی میدان سجانے کو تیار

انٹرنینشل فٹ بالرز کی ٹیم رونالڈینو کی قیادت میں پاکستانی میدان سجانے کو تیار

اسلام آباد:انٹرنیشنل فٹ بال پلئیرز کی آٹھ رکنی ٹیم معروف فٹ بالر رونالڈینو کی قیادت میں پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق غیر ملکی فٹ بالر پلئیرز پاکستان کے دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فٹ بالرز کی پاکستان آمد پاکستان آئی ایس پی آر کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

پاکستان آنے والے فٹبالرز میں رونالڈینو اور رائن گگز کے علاوہ رابرٹو کارلوس، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ، رابرٹ پیریس لوئس با مورٹے اور نکولس اینلکا شامل ہیں۔

 

برازیل کے رونالڈینو اور انگلینڈ کے رائن گگز سمیت دنیا کے آٹھ انٹرنیشنل فٹبالرز پاکستان میں آکر کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

ان میچوں میں ایک ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ایک ٹیم کی قیادت رونالڈینو کریں گے جبکہ دوسری ٹیم رائن گگز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

 پاکستان میں کوئی معیاری فٹ بال گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نمائشی فٹبال میچ ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کی آسٹروٹرف پر کھیلا جائے گا جبکہ لاہور میں یہ میچ فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے انٹرنیشنل فٹ بالرز کی سیکیورٹی کی تمام ذمہ داری پاک فوج نے سنبھال رکھی ہے جب کہ انٹرنیشنل فٹ بالرز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *