عمران خان کو تاریخ بدلنے کا کریڈٹ دیتا ہوں،شیخ رشید

عمران خان کو تاریخ بدلنے کا کریڈٹ دیتا ہوں،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ قطری شہزادے کو لے آئیں تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے والا ہے صرف 72 سے 80 گھنٹے باقی ہیں پھر سب سچ جھوٹ سامنے آجائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے تاریخ بدلی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب بھی نوازشریف کودوتہائی اکثریت ملی انھوں نےاپنے پاؤں پرخود کلہاڑا مارا ان کے خلاف کسی نے سازش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکا کرانے میں راجا ظفرالحق،گوہرایوب اورمیں نےدباؤ ڈالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ بدلنے کا کریڈٹ عمران خان کو دیتا ہوں جن کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *