پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم کے فوری استعفیٰ کی قرارداد جمع کروا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم کے فوری استعفیٰ کی قرارداد جمع کروا دی گئی

لاہور:پنجاب اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرارداد میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں بطورملزم پیشی سےملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک وزیر اعظم فی الفور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں۔

یاد رہے وزیر اعظم کےمستعفیٰ ہونے کی قرارداد قراردادپی ٹی آئی ،جماعت اسلامی،مسلم لیگ(ق)،پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *