1 گھنٹے سے زیادہ موسیقی،قوت سماعت سے محرومی

1 گھنٹے سے زیادہ موسیقی،قوت سماعت سے محرومی

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے کی رپورٹ کے مطابق  اس وقت ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان اور بالغان غیر محفوظ آواز میں ہیڈ فون کے ذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق  نیویارک اسکول آف میڈیسن کے ماہرین رپورٹ میں اسمارٹ فونز اور آڈیو آلات پر آواز کے غیرمحفوظ استعمال کی وجہ سے قوت سماعت کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے سےخبردار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زیادہ موسیقی سننا نقصان دہ ہے۔

 تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ تیز آواز میں موسیقی سننے سےسماعت کی صلاحیت متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان اور بالغان غیرمحفوظ آواز میں ہیڈ فون کےذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں،اس تعداد میں دنیا کے متوسط اور زیادہ آمدنی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تعداد نصف کے برابر ہے جو اپنے موبائل فون، ایم پی تھری اور دیگر آڈیو آلات پر آواز کے غیر محفوظ درجے پرموسیقی سن رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او سے وابستہ ڈاکٹر ایٹائن کرگ نے کہا کہ روزمرہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جو نوجوان قوت سماعت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں انھیں علم ہونا چاہیئے کہ سماعت سے محروم ہو جانے کے بعد اس کا لوٹ آنا ممکن نہیں ہے لیکن سادہ سی احتیاطی تدابیر سے لوگ سماعت کو نقصان میں ڈالے بغیر بھی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ سماعت کے نقصان کے ممکنہ طور پر لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے علاوہ تعلیم اور روزگار پر تباہ کن نتائج مرتب ہوتے ہیں اور اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے جس کے لیے ذاتی آڈیو پلئیر کے استعمال کو محدود کرنے اور دن میں ایک گھنٹے سے کم موسیقی سننے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *