پیروں سے اٹھنے والی ناگوار بو کا علاج دریافت

پیروں سے اٹھنے والی ناگوار بو کا علاج دریافت

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے تحقیق کے بعد انسانی پیروں سے آنے والی بدبو کا علاج دریافت کرلیا۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد پیروں سے آنے والی بدبو کے مسائل سے دوچار ہیں اور انہیں اس بیماری کی وجہ سے اکثر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،امریکی تحقیق کاروں کی ٹیم  بیماری کا  علاج تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے دوران ایسے اشخاص کے نمونے حاصل کیے جن کے پیروں سے بدبو آتی ہے جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ پیروں کی جلد میں کچھ مردہ خلیات ہوتے ہیں جو پسینے کے ساتھ مل کر ایک طرح کا تیزاب پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد جن کے پیروں سے جوتوں کے ساتھ موزے پہننے کے باوجود بدبو آتی اُن کے پیروں میں غدود کی کثیر تعداد ہوتی ہے جس کی وجہ سے پسینہ زیادہ تعداد میں رستا ہے اور موزے پسینے سوکھنے نہیں دیتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی پیروں سے پیدا ہونے والی بدبو کی ایک اور وجہ پروپینوئک،میتھانیتھوئل اور آئسوویلرک ایسڈ بھی ہے، جو پیروں کی مردہ کھال اور خلیات سے ناقابل برداشت بدبو پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے پیروں سے بدبو آتی ہے وہ کاٹن کے موزے  استعمال کریں اور جوتے اتارتے ہی اپنے پیر بیکٹریا سوپ سے دھوئیں،روزانہ رات اپنے پیروں اور تلووں کو برش سے رگڑیں تاکہ مردہ کھال اتر جائیں اور وہ بدبو سے نجات حاصل کرسکیں۔

علاوہ ازیں پیروں سےاٹھنے والی بدبو کے گھریلو اور آسان علاج بھی موجود ہیں،ایسا شخص جس کے پیروں سے بدبو اٹھتی ہے اُسے چاہیے کہ اُن جوتوں کا استعمال کرے جنہیں پہننے کے بعد پیروں کو ہوا لگتی رہے تاکہ پسینہ فوراً خشک ہوتا ہے۔

جوتے پہننے سے قبل خوشبو والا پاؤڈر یا پرفیوم ڈال لیں تاکہ جب جوتے اتارنے پڑیں تو بدبو کا اثر کم از کم ہو تاہم یہ طریقہ مستقل علاج نہیں جبکہ یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ جوتے پہننے سے قبل پنجوں پر بیکٹیریا کریم لگا لی جائے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *