پاکستان میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاون

پاکستان میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاون

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ابھی تک انٹرنیٹ سروس پرووائڈر(آئی ایس پی)سے براہ راست معلومات حاصل نہیں کی جاسکیں تاہم رپورٹ کے مطابق دیگر آئی ایس پیز کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک انٹرنیٹ میں رکاوٹ سے آگاہی حاصل نہیں ہوئی ہے تاہم ذرائع کا کے مطابق پی آئی ای سے متعلقہ سائٹس پر کچھ بھی قابل رسائی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمزون،سلاک،آئی شاپنگ،پروپاکستانی اور وہ ایل ایکس نے ابھی تک انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی رسپانس نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ آرہی ہے جبکہ پی ٹی سی ایل بیک اپ روٹ سے انٹرنیٹ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *