پاکستان کا نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو آئی ایس پی آر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جب کہ آرمی چیف نے خود میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت امن کی ضمانت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نصر میزائل کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر ٹھنڈا پانی ڈال دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نصر میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جو 60 سے 60 میل کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *