ڈرائیونگ کے دوران،ریڈیو،موسیقی حادثات کا سبب

ڈرائیونگ کے دوران،ریڈیو،موسیقی حادثات کا سبب

لندن: گاڑیوں میں موسیقی یا ریڈیو سننا عام بات ہے اور اسے خطرناک نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اس حوالے سے عمومی تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ اس سے ڈرائیور کو گاڑی چلانے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا مگر اب ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ چیز حادثات کا سبب بنتی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن(یو سی ایل)کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موسیقی یا ریڈیو سننا توجہ قائم رکھنے میں رکاوٹ اور ردعمل ظاہر کرنے میں تاخیر کا باعث بنتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے ڈرائیور حضرات کا دوران ڈرائیونگ برین ایکٹوٹی کا جائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسیقی یا ریڈٰیو کی آواز گاڑی چلانے والے کو کسی بھی غیر معمولی حالات میں ردعمل ظاہر کرنے سے روکتی ہے،اسی لئے گاڑی چلاتے وقت موبائل کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر اچانک کسی کے گاڑی کے سامنے آجانے سے بریک لگانے یا کسی گاڑی کے اوور ٹیک کرنے سے خود کو بچانے میں رد عمل ظاہر کرنے میں دیر ہوجاتی ہے جس سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس بات کا زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی مگر ماہر سے ماہر ڈرائیور بھی آخرکار انسان ہی ہے جس پر آس پاس کا ماحول اثر انداز ہوتا ہے،اس لئے دوران ڈرائیونگ موسیقی،ریڈٰیو یا موبائل فون کا استعمال کسی بھی جان لیوا حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *