آرمی ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

آرمی ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اسلام آباد:وزیر اعظم ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کے بعد پاک فوج کے سربراہ بھی میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو پاک فوج ک شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیاہے۔

قومی ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف کی جانب سے دیے گئے استقبالیے کی تقریب آرمی چیف کی میزبانی میں جاری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو دیگر انعامات کے ساتھ ساتھ ایک ایک کروڑ کی رقم بھی انعام میں دی۔

دوسری جانب خبریں تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی انعامی رقم عمران خان کو دے دی ہے۔ انہوں نے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم شوکت خانم کینسر اسپتال کو عطیہ کر دی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی ٹیم کو کن انعامات سے نوازتے ہیں۔ یاد رہے آرمی چیف اس سے قبل بھارت کے خلاف فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے عمرے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *