ودیا بالن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ودیا بالن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی عمررسیدہ شخص ہے، لمبے بال، لمبی داڑھی اور مونچھ کے ساتھ چہرے پر عینک دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی خاتون کی تصویر ہے۔

ودیا بالن نے اپنی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ پہلی مرتبہ اس قسم کا یہ میرا کردار ہے جو صرف اسٹیج پلے کے لئے ہے جب کہ ودیا نے اس اسٹیج پلے کا نام بھی لکھا لیکن وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اسے سمجھنا آسان نہیں۔

ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز معروف ٹی وی شو ہم پانچ سے کیا جس کے بعد انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پرنیتا سے فلم نگری میں قدم رکھا۔

ودیا نے ڈرٹی پکچر،عشقیہ،ہماری ادھونی کہانی اور بھول بھلیا جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *