آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں تب بلایا گیا،پی ٹی آئی رہنما کا مریم نواز کو جواب

آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں تب بلایا گیا،پی ٹی آئی رہنما کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک سال ہو گیا پاناما تحقیقات کو اور مریم نواز کو ابھی یہ نہیں پتا کہ ان پر الزام کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اعتراض ہے کہ انہیں کیوں بلایا گیا۔

مریم نواز کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہر جگہ مریم نواز کا نام آرہا تھا اس لیے بلایا۔ ان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ہیں اس لیے بلایا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حسین نواز اربوں روپے کے مالک ہیں اور مریم نواز پوچھ رہی ہیں انہیں کیوں بلایا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حسین نواز نے پاناما لیکس سے پہلے غیر ملکی جائیداد تسلیم کر لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نئی منطق لائے ہیں کہ ان کوئی الزام ہی نہیں۔

اسحاق ڈار کے متعلق بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسحقاق ڈار کیسے اربوں کے مالک بن گئے انہیں بھی جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دوسری بیٹی اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جے آئی ٹی اور اداروں کو دھمکا ریے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی نواز شریف کو کہہ رہے تھے کہ حکومت سے الگ ہو جائیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *