ہم جھاڑیوں کے پیچھے کپڑے بدلتے تھے،سری دیوی

ہم جھاڑیوں کے پیچھے کپڑے بدلتے تھے،سری دیوی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر میں برسات میں فلمائے گئے نغموں سے کئی بار دھوم مچائی،فلم چاندنی کا گيت،لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے،فلم چال باز میں،نہ جانے کہاں سے آئی ہے اور مسٹر انڈیا میں،کاٹے نہیں کٹتے،جیسے گانے بہت مقبول اور ہٹ رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق بالی وڈ فلم انڈسٹری میں 300 فلمیں مکمل کرنے والی باصلاحیت فنکارہ  سری دیوی کا کہنا ہے کہ بارش میں نغموں کا فلمایا جانا ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سری دیوی کا کہنا ہے کہ بارش میں گانوں کی شوٹنگ سے وہ اکثر بیمار پڑ جاتی تھیں اس لئے ایسے بارش میں نغموں کا فلمانا انہیں عذاب لگتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور کی اداکاراؤں کو بہت ساری سہولیات دستیاب ہیں جو پہلے میسر نہیں تھیں،ان میں سب سے اہم وینٹی وین ہے جو ایک طرح کی نعمت ہے۔

سری دیوی کا مزید کہنا تھا کہ آج کی اداکاراؤں کے لیے وینٹی وین ایک طرح سے انعام ہے،ہمارے وقت میں ایسی کوئی سہولت نہیں ہوا کرتی تھی،ہم تو درختوں اور جھاڑیوں کے پیچھے یا بس کے پیچھے کپڑے تبدیل کیا کرتے تھے۔’

سری دیوی نے بتایا کی ٹوائلٹ کی کمی کی وجہ سے وہ شوٹنگ کے دوران سارا دن پانی بھی نہیں پیا کرتی تھیں۔

یاد رہے کہ ان کی آنے والی فلم مام ہے جس میں پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *