اسحاق ڈار کی رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی منظر عام پر آگئی

اسحاق ڈار کی رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد:سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی خفیہ شادی کے بارے میں انکشاف کر کے ہلچل مچا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی کر رکھی ہے جس پر بیگم کلثوم نواز کافی سیخ پا ہیں۔

چوہدری غلام حسین  نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں میری اس خبر کی تردید کر کے دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی عصمہ نواز اسحاق ڈار کی بہو ہیں اسی لیے اسحاق ڈار کی رکن قومی اسمبلی سے شادی پر شریف خاندان ان سے کافی ناراض ہے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی نئی اہلیہ کافی حسین اور تیز طراز خاتون ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *