بارش میں پناہ لینے والی لڑکی سے معمر شخص کی زیادتی

بارش میں پناہ لینے والی لڑکی سے معمر شخص کی زیادتی

ممبئی : بھارتی شہر ممبئی میں ایک معمر شخص نے بارش کے دوران پناہ دینے کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،لڑکی گھر گئی تو والدہ نے دیر سے آنے اور چہرے سے اترے ہوئے میک اپ کی وجہ پوچھی تو اس نے ماجرہ بیان کر دیا جس کے فوری بعد وہ اسے لیکر تھانے پہنچ گئی اور ملزم کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ممبئی میں بارش کے دوران مرزا صادق نامی معمر شخص نے راہ جاتی 25سالہ نوجوان لڑکی کوبارش سے بچنے کے لئے  گھر میں پناہ دینے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جسے گرفتا رکر لیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی سیر کیلئے شام کے وقت گھر سے باہر نکلی تو تیز بارش شروع ہو گئی جس کے بعد اس نے مقامی رہائشی مرزا صادق کے گھر کے باہر پناہ لی جسے اکیلا دیکھ کر وہ دروازے پر آیا اور بارش سے بچنے کیلئے گھر کے اندر بلالیا اور پھر عزت لوٹ لی ۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لڑکی گھر گئی تو اس کی والدہ نے دیر سے آنے اور چہرے سے اترے ہوئے میک اپ کی وجہ پوچھی تو اس نے ماجرہ بیان کر دیا جس کے فوری بعد وہ اسے لیکر تھانے پہنچ گئی اور ملزم کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *