نواز شریف نے سرفراز احمد کو وزیر اعظم بنا ڈالا

نواز شریف  نے سرفراز احمد کو وزیر اعظم بنا ڈالا

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو صرف نام کے وزیر اعظم ہیں جو آپ لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں اور ہاتھ ملانا چاہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں منقعد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سرفراز احمد کو مخاطب کیا اور کہا کہ اصل میں وزیر اعظم تو آپ ہیں،ہمارے پاس تو صرف ٹائٹل ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ باقی عوام کی طرح ہم لوگ بھی اپنے قومی ہیروز سے ملنا چاہتے ہیں سامنے دیکھنا چاہتے ہیں اور ہاتھ ملانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز منقعد کی گئی تقریب میں وزیر اعظم نے سرفراز احمد کو مخاطب کوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سرفراز احمد کہہ کر بلاؤں یا سرفراز احمد خان؟کیونکہ شہریا ر خان پٹھان ہیں تو انہوں نے ایک پٹھان کو ہی کپتان بنایا ہوگا۔

وزیر اعظم نے تقریب کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر مبارک دی اور ایک ایک کروڑ روپے کی رقم انعام دی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *