مریم نواز پر ان کے بھائی نے الزام لگایا،فواد چوہدری

مریم نواز پر ان کے بھائی نے الزام لگایا،فواد چوہدری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ جو بھی حساب دینے جے آئی ٹی میں جاتا ہے وہ باہر آکر عمران خان پر شروع ہو جاتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ہوں یا نواز شریف،حسین نواز ہوں یا مریم نواز،جے آئی ٹی پیشی کے بعد ایسے شروع ہو جاتے جیسے اندر عمران خان بیٹھے ہوں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پوچھ رہی ہیں کہ ان پر کیاالزام ہے؟ ان کو بتائیں کہ انہوں نے خود بیان دیا تھا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بتائیں کہ ان کے بھائی نے ان پر الزام لگایا ۔

فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا حسین نواز نے ہی کہا تھا کہ الحمداللہ نیلسن اور نیسکول ہماری کمپنی ہے اور مریم نواز اس کی ٹرسٹی ہیں۔ سارا کھیل انہیں بیانات کی وجہ سے شروع ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 20 سال کی کم عمر میں شریف خاندان کے بچے ارب پتی کیسے بن گئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں وہ والد کے زیر کفالت نہیں۔ اگر ایسا ہے تو وہ شہزادیوں کے طرز کی زندگی کیسے گزار رہی ہیں؟کیپٹن صفدر کے پاس اثاثے تو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مانسہرہ سے اسلام آباد سفر تک نہیں کر سکتے تو ان کی اہلیہ بیٹی کی شادی پر کروڑوں کی جیولری پہن لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا آج پیشی کے بعد مریم نواز میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے بغیر چلی گئیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *