میں نے وہ قرض بھی اتارا ہے جو واجب نہیں تھا،مریم نواز

میں نے وہ قرض بھی اتارا ہے جو واجب نہیں تھا،مریم نواز

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے وہ قرض بھی اتارا ہے جو مجھ پہ واجب نہیں ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی میں دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا کہ ہم یہ بتا دیں کہ ہم پر الزام کیا ہے؟میرے سوال پر جے آئی ٹی لاجواب ہو گئی۔ ‘

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو کسی الزام کی تفتیش کے لیے بنایا جاتا ہےاور یہ دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے جسے پہلے بنا دیا گیا ہے اور الزام اب ڈھونڈا جا رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں میرا نام نہیں تھا پھر بھی مجھے طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین اس سے پہلے بھی ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر پائے نا اب ثابت کر پائے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خاندانی کاروبار کے گرد سوالات گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کا سوال پوچھنا بنتا ہے نہ جواب بنتا ہے۔

عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتا ہے کہ میں ان کو رلاؤں گا وہ سن لے،جھکانے اور رلانے کی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نتھیا گلی میں جا کر چھپ سکتے تھے،کمر درد کا بہانہ کر کے گاڑی اسپتال کی جانب موڑ سکتے تھے لیکن ہم نے احتساب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی لیکس نہیں ہے جس میں میرا نام ڈالا گیا ہے،ڈان لیکس میں بھی مجھے شامل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اور اس کا مقسد صرف یہ ہی تھا کہ بیٹی کا نام کے والد کو دباؤ میں لانا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی والد کے دل کا سب سے نرم اور حساس حصہ ہوتی ہے۔ اور اسی حصے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن بیٹی کو باپ کی کمزور سمجھنے والے باپ کی طاقت پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا 5واں احتساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس شخص کی بیٹی ہوں جس نے مجھے حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا۔

مریم نواز نے مخالفین کو متنبہ کیا کہ نواز شریف کو اس نہج پر مت لے کر جائیں کہ اس کے دل میں جو راز ہیں وہ عوام کے سامنے کھول دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے لیڈر پر اعتبار ہے،نواز شریف سرخرو ہو کر 2018 میں عوام کے سامنے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جتنے بھی بڑے پروجیکٹس ہیں ان پر نون لیگ اور نواز شریف کا نام ہے لیکن مخالفین ایک پائی کی کرپشن تو کیا الزام بھی نہیں لگا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جب نواز شریف کے خلاف سازش ہوئی وہ زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آئے گا۔ انہون نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار اور پانچویں بار بھی وزیر اعظم بن کر آئیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *