دنیا کے انوکھے ترین گھر کو خریدار مل گیا

دنیا کے انوکھے ترین گھر کو خریدار مل گیا

کیلیفورنیا: دنیا کے انوکھے ترین گھر کو بالآخر خریدار مل ہی گیا،نئے مالک نے عجیب ہیئت کے اس گھر کو 28 لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں واقع کسی تھیم پارک جیسا دیو قامت پتھروں سے بنا یہ گھر دنیا کا منفرد ترین گھر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد اس گھر کو معروف کارٹون سیریز فلنٹ اسٹون کے گھر کے نام سے پکارتے ہیں جس میں تمام چیزیں پتھر سے بنی ہوئی دکھائی جاتی تھیں۔

اس گھر کی تعمیر سنہ 1976 میں کی گئی تھی،گھر کی ساخت اس طرح بنائی گئی ہے جیسی عموماً ہوا بازی سے متعلق تحقیق کرنے والے ایروناٹیکل سینٹرز کی بنائی جاتی ہے۔

گھر کے اندر کی جانے والی سجاوٹ بھی اسے عام گھروں سے مختلف اور نہایت منفرد بناتی ہے اور اندر داخل ہو کر یوں لگتا ہے جیسے آپ پتھر کے کسی سجے سجائے غار میں آگئے ہوں۔

اس گھر کے منفرد اور انوکھے محل وقوع کی وجہ سے اس پراپرٹی کی قیمت بہت زیادہ ہے جو عام افراد کی دسترس سے باہر ہے،اس سے قبل کئی ہالی ووڈ فنکاروں نے اس گھر کو خریدنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

اب اس گھر کو خریدنے والی شخصیت معروف تو نہیں البتہ دولت مند ضرور ہے جو اس گھر کو خریدنے میں کامیاب ہوئی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *