سرفراز احمد نےایک کروڑ کی انعامی رقم شوکت خانم کو عطیہ کر دی

سرفراز احمد نےایک کروڑ کی انعامی رقم شوکت خانم کو عطیہ کر دی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم عمران خان کے حوالے کر دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم شوکت خانم اسپتال کر عطیہ کر دی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریر منقعد کی گئی تھی جس میں وزیر اعظم نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ایک ایک کروڑ روپے کی رقم بطور انعام تقسیم کی تھی۔

کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں کھلاڑیوں کے اہلخانہ ٹیم آفیشلز اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کے اعلان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *