دھیمی آنچ پر پکا کھانا،الزائمر سے بچاتا ہے،تحقیق

دھیمی آنچ پر پکا کھانا،الزائمر سے بچاتا ہے،تحقیق

نیویارک: ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے بھولنے کی بیماری الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق نیویارک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دھیمی آنچ پر پکا ہوا کھانا دماغی بیماری الزائمر سے بچاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک کے اکاہن اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین ویجنگ سائی اور جیمی اریبیری کی جانب سے یہ تحقیق کی گئی ہے۔

اپنی تحقیق کے دوران انہوں نے 549 قسموں کے کھانوں کو مختلف طریقوں سے پکایا،پکے ہوئے کھانے کے تجزیے سے پتہ چلا کہ تیز آنچ میں زیادہ دیر پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل،ایڈوانس گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس(اے جی ای)نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم اے جی ای کی زیادہ مقدار کئی مہلک بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس میں سے ایک الزائمر بھی ہے۔

 اس بیماری میں مبتلا انسان کا دماغ براہ راست اثر انداز ہوتا ہے،مریض  ابتدا میں معمولی معمولی باتیں اور حالیہ واقعات بھولتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی یادداشت ہی کھو بیٹھتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *