مریم نواز کو پولیس آفیسر کے سلیوٹ سمجھ سے بالاتر ہیں،عمران خان

مریم نواز کو پولیس آفیسر کے سلیوٹ سمجھ سے بالاتر ہیں،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک عام شہری ہیں انہیں اتنی سیکیورٹی اور پروٹوکول دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر مریم نواز کو دی گئی سیکیورٹی اور پروٹوکول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ایک عام شہری ہیں انہیں اتنا پروٹوکول دینے کی کیا ضرورت ہے۔

 مریم نواز کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی اے ایس پی ارسلہ سلیم  کی جانب سے سلیوٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  یہ بات سمجھ میں آنی والی نہیں کہ ایک پرائیویٹ شہری مریم نواز کو ایک ایسے وقت میں آفیشل پروٹوکول دیا جا رہا ہے جب وہ کریمنل انویسٹی گیشن کیلئے پیش ہو رہی ہیں جبکہ پولیس افسر انہیں سلیوٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کےقوم فیصلہ کرلے کہ ملک میں بادشاہت ہے یا جمہوریت کا نظام رائج ہے۔

یاد رہے مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر وزیر اعظم کی سیکیورٹی سے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مریم نواز کے ہمراہ 24 گاڑیوں کا قافلہ تھا جب  کہ فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *