جاوید ہاشمی نہیں عمران خان سے متاثر ہوں،اداکارہ و ماڈل شین کا انکشاف

جاوید ہاشمی نہیں عمران خان سے متاثر ہوں،اداکارہ  و ماڈل شین کا انکشاف

 لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل شین  نے کہا کہ میرا جاوید ہاشمی یا کسی سیاستدان سے کوئی خفیہ تعلق نہیں ہے البتہ عمران خان سے متاثر ہوں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی مبینہ بیوی کے طور پر اسکینڈلائز ہونے والی اداکارہ و ماڈل شین کا کہنا ہے کہ میرا کسی سیاستدان سے کوئی خفیہ تعلق نہیں میں سیاست سے بہت دور ہوں البتہ عمران خان سے بہت متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا جاوید ہاشمی اور ٹینس سٹارا عصام الحق کے ساتھ بے بنیاد سکینڈ ل بنائے گئے ہیں،جاوید ہاشمی کے ساتھ تو کبھی ملی بھی نہیں ہوں البتہ اعصام الحق سے ایک دو بار ملاقات ہو چکی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ دار،ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں۔ بالی ووڈ میں امیتابھ،سنجے دت اور ریتک روشن بہت پسند ہیں جبکہ لالی ووڈ میں شان،بابر علی شامل خان اور فہد مصطفی اچھے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا میرا کوئی بینک بیلنس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ساری دولت ماں اور باپ کے نام ہے۔

شین جاوید نے کہا میرا نام میرا اور ریما کے برابر ہے،کوئی فلم بنائے بغیر انکے جتنا نام کمایا اور دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے،بھارت میں ایک کنٹریکٹ ہے جسکے تحت وہاں جا کر پرفارم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں کرتی،نرگس بہت سینئر رقاصہ ہیں وہ سٹیج کرتی ہیں جبکہ میں نے کبھی سٹیج میں کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا مجھ سے کبھی کسی نے محبت کا اظہار نہیں کیا،رومانس پسند کم اور حقیقت پسند زیادہ ہوں۔

یاد رہے کہ شین جاوید کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ معروف سیاستدان جاوید ہاشمی کی دوسری بیوی ہیں ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *